حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 24 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

زیادہ تر امریکی افغانستان کو انسانی امداد بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں

ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر امریکی افغانستان کو انسانی امداد بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ امداد بالآخر طالبان کے ہاتھ لگ جاۓ گی۔


۱۵ اور ۱۶ جنوری کو مارننگ کنسلٹ کے منعقد کردہ سروے کہ جس میں ۲۵۰۰ افراد نے شرکت کی تھی، کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ۶۰ فیصد امریکی شرکاء نے افغانستانی عوام کے لیے امریکی امداد کی مخالفت کی ہے، ۱۷ فیصد نے اتفاق کیا ہے اور ۲۳ فیصد نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شرکاء میں سے ۴۷ فیصد ڈیموکریٹ اراکین نے اختلاف کیا ہے، ۲۷ فیصد نے اتفاق کیا ہے اور باقیوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس کے علاوہ، ۷۶ فیصد ریپبلکن اراکین نے مخالفت کی ہے، ۸ فیصد نے اتفاق کیا ہے اور باقیوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

طالبان کے عروج اور اشرف غنی کی حکومت کے زوال کے ساتھ ہی امریکہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کے تقریباً ۵؍۹ بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔

شریک یي کړئ!