حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 17 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

دہشت گردوں کی افغانستان منتقلی سے پیوٹن نے خبردار کیا

روسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے۔


روسی صدر نے کہا: عراق اور شام سے دہشت گرد افغانستان میں جمع ہو رہے ہیں۔ وہ آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے استحکام کو اثر انداز کر سکتے ہیں۔

روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے کہا: افغانستان کی سرحدوں کی مسلسل نگرانی، اور مسلح افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے آمادگی کی ضرورت ہے؛ اس لیے قانون نافذ کرنے والے اور سیکورٹی فراہم کرنے والے اداروں کو لازمی طور پر ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ خصوصی مشترکہ آپریشن کیے جاسکیں۔

انہوں نے امریکہ کے انخلاء کے بعد داعش کی کارروائیوں کی وجہ سے افغانستان کی صورتحال کو مشکل اور پیچیدہ قرار دیا ہے۔

روسی صدر نے کہا: وسطی ایشیا، قفقاز خطے، اور دیگر علاقوں کو ممکنہ خطرات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اور شنگھائی سربراہی اجلاس میں گزشتہ ستمبر میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوچکا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں