حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 16 سپتامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

داعش کے 400 دہشت گردوں کی شمالی افغانستان منتقلی

آریانانیوز: اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم﴿CSTO﴾ کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ اناتولی سیدروف نے افغانستان کے شمالی صوبوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے تقریباً 400 جنگجووں کو اسٹیبلش کئے جانے کی خبر دی ہے۔


سیدروف نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے تقریباً 400 جنگجووں کو افغانستان کے شمالی صوبوں میں منتقل کیا گیا ہے جس کا مقصد وہاں پر فوجی اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے سمیت دیگر دہشت گردانہ حملے کروانا ہے۔

دریں اثنا روس نے گزشتہ جون میں اعلان کیا تھا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گرد گروہ داعش کے ارکان کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

شریک یي کړئ!