حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 31 می , 2021 خبر کا مختصر لنک :

حمد اللہ محب: پاکستان سے رابطہ قطع ہونے سے کوئی نقسان نہیں ہوا

افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کا ماننا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات منقطع ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کیونکہ اب تک بھی کابل اور اسلام آباد کے مابین کوئی اچھے تعلقات نہیں رہے ہیں۔


قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کا کہنا تھا کہ پاکستان سے قطع تعلقات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ کیونکہ اب تک کابل اور اسلام آباد کے مابین تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب محب نے کہا: پاکستانی حکام کے ذریعہ میڈیا میں جو کچھ بھی نقل کیا گیا ہے، تا حال اس موقف پر پاکستانی حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر کچھ موصول نہیں ہوا ہے۔

حال ہی میں، وائیس آف امریکہ نے ایک سینئر پاکستانی عہدیدار کو نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت نے افغانستانی قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کے ساتھ تمام تر سفارتی رابطے منقطع کردیئے ہیں، اور اب سے اسلام آباد کی جناب محب کے ساتھ کسی قسم کی دو طرفہ سفارتی فعالیت نہیں ہوگی۔

اس رپورٹ کے مطابق، حمد اللہ محب نے حال ہی میں صوبہ ننگرہار کے دورے کے دوران پاکستان کے حوالے سے تلخ خیالات کا اظہار کیا تھا، جس پر پاکستان نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

جناب محب کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے اس طرح کے غیر سفارتی قدم کی توقع نہیں کرتے تھے، اور اگر اسلام آباد کی طرف سے اس طرح کی کوئی کارروائی کی گئی ہے تو افغانستانی سفارتی اہلکار اس قدم کا جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اور افغانستانی حکومت اس مسئلے کو ڈیپلومیٹک راستے حل کرنا چاہتی ہے۔ ان کے بقول، افغانستانی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان واقعتا افغانستانیوں کا قتل روکے اور اپنے کیئے ہوئے وعدے پر عمل کرے۔

جناب محب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کا ان کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں