حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 28 می , 2023 خبر کا مختصر لنک :

تخار شہر میں خواتین کا طالبان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

افغانستان کے شہر تخار میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان کی طرف سے خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خواتین مخالف پالیسی نامنظور کے نعرے لگائے۔


احتجاج کرنے والی خواتین نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں پر یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے دروازے بند کرنے کو “جہالت” قرار دیا۔

خواتین مظاہرین نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہوتا ہے لہٰذا انہیں فراموش نہیں کیا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں طالبان نے خواتین کے خلاف کام، تعلیم اور سماجی شعبوں میں شرکت پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں میں افغان خواتین نے اس ملک کے مختلف شہروں میں طالبان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے، جبکہ ان مظاہرین کے خلاف طالبان کا ردعمل گرفتاری، جبر اور تشدد رہا ہے۔

شریک یي کړئ!