حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 12 دسامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

بین الاقوامی فوجداری عدالت کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے پر زور

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اراکین نے اس عدالت کے رکن ممالک کی اسمبلی کے بیسویں اجلاس میں افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کی تاکید کی ہے۔


اس عدالت کے اراکین نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات میں امریکہ کو شامل نہ کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ان تحقیقات کا ہدف طالبان اور دیگر گروہ ہوں گے۔

اس عدالتی ادارے کے ایک وکیل کریم خان نے کہا ہے کہ: ہم نے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے کہ وسعت، درجے اور پھیلاؤ کے لحاظ سے افغانستان میں بدترین جرائم داعش کے ساتھ ساتھ طالبان نے انجام دیے ہیں۔

اس عدالت کے وکلاء نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات جلد از جلد شروع کرنے کی اجازت دے دیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں