حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 5 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

بگرام اڈے سے امریکی انخلا، افغانستان کا خیر مقدم

افغانستان کی وزارت دفاع اور طالبان نے کابل کے قریب واقع بگرام فوجی اڈے سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا خیرمقدم کیا ہے۔


الجزیرہ کے مطابق افغانستانی وزارت دفاع اور طالبان کے ترجمانوں نے اپنے دیے گئے پیغامات میں کابل کے قریب واقع بگرام فوجی اڈے سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا: تمام امریکی اور غیر ملکی افواج بگرام اڈے سے نکل چکی ہیں اور ہماری افواج بگرام اڈے کی نگرانی کر رہی ہیں اور اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال کررہی ہیں۔

طالبان کے ایک ترجمان نے بگرام سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کو ملکی مستقبل کے لئے فیصلے کن لمحہ قرار دیا۔

امریکی افواج نے بگرام ایئر بیس کو چھوڑ دیا ہے- یہ ان کا افغانستان میں سب سے بڑا اڈہ تھا۔

اس سے قبل، ایک سینئر امریکی دفاعی عہدیدار نے سی این این کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ افغانستان میں آخری امریکی فوجیوں کی جمعہ تک بگرام ایئر بیس سے نکل جانے کی امید ہے۔

اس دفاعی عہدیدار کے مطابق، ان افواج کا انخلا ایک ایسے بڑے رقبے پر امریکی افواج کی موجودگی کا خاتمہ ہے جو افغانستان میں ایک فوجی طاقت کے مرکز میں تبدیل ہوچکا تھا۔ بگرام ایئر بیس افغانستان کے دارالحکومت کابل سے شمال کی جانب ایک گھنٹے کے سفر پرواقع ہے۔.

شریک یي کړئ!