حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 8 می , 2023 خبر کا مختصر لنک :

امریکی کانگریس کے نمائندوں کا افغانستان میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایک خط میں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے افغان لڑکیوں اور خواتین کے حوالے سے طالبان کے سخت احکامات کے جاری رہنے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حزب جمہوریت کی حمایت میں اس کمیٹی کے سربراہ مائیک میکال کی جانب سے گزشتہ روز انتونیو گوٹیرس کو بھیجے گئے اس خط میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کو انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اپنے دفاتر میں افغان خواتین کی عدم موجودگی کی مخالفت جاری رکھنی چاہیئے۔

اس خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ افغانستان میں اس سے قبل، کسی بھی حکومت نے خواتین کو اقوام متحدہ کے دفاتر میں کام کرنے سے نہیں روکا۔

واضح رہے کہ طالبان نے دسمبر 2022ء میں، افغان خواتین پر اقوام متحدہ کے دفاتر میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

شریک یي کړئ!