حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 13 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکی کانگریس کی ایک رکن: افغانستان کے کرنسی کے ذخائر میں کمی کرنا ایک غیر اخلاقی کام ہے

آریانانیوز: امریکی کانگریس کی ایک مسلمان رکن الہان عمر نے اس ملک کے صدر کے افغانستان کے کرنسی کے ذخائر سے ۵؍۳ بلین ڈالر رقم کو ۱۱ ستمبر حملوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی تلافی کے طور پر وقف کرنے کے فیصلے کو غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔


انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ جن افراد نے ۱۱ ستمبر حملوں کا باعث بننے والے ہوائی جہاز کو اغوا کیا، ان میں حتی ایک افغانستانی بھی شامل نہیں تھا۔

عمر نے کہا ہے کہ امریکہ اب افغانستان کے کرنسی کے ذخائر کو تلافی کے طور پر لے رہا ہے جبکہ یہ ملک سعودی عرب اور مصر کی حکومتوں کو اربوں ڈالر فراہم کرتا ہے اور انہیں کے مطابق، ان ممالک کا ۱۱ ستمبر حملوں کے دہشت گردوں کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔

امریکی کانگریس کی اس رکن نے افغانستان کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے عمل کو لاکھوں بھوکے لوگوں کے لیے سزا اور اور ایک غیر اخلاقی کام قرار دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انتظامی حکم کے ذریعے ضبط شدہ افغانستانی اثاثوں میں سے ۵؍۳ بلین ڈالر ۱۱ ستمبر حملوں کے متاثرین خاندانوں اور مزید ۵؍۳ بلین ڈالر رقم کو ایک ٹرسٹ فنڈ میں افغانستان کی مدد کے لیے مخصوص کر دیا ہے۔

شریک یي کړئ!