حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 7 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکی صدر کے افغانستان کے بارے میں حالیہ بیانات افسوسناک ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

آریانانیوز: طالبان رہنما ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بہتر ہے جبکہ امریکی صدر کے افغانستان کے بارے میں حالیہ بیانات افسوسناک ہیں۔


تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی کے دورے کے بعد پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

اس پریس کانفرنس میں طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ وقتاً فوقتاً دوحہ میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ابھی تک کسی بڑے اجلاس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ مجاہد کے بقول اس بارے میں شائع ہونے والی افواہیں جھوٹی ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں حالات اچھے ہیں اور امریکی صدر کے افغانستان کے بارے میں حالیہ بیانات افسوسناک ہیں۔

خیال رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر نے کہا تھا کہ افغانستان ایک ایسی سرزمین ہے جسے ’’خدا کی طرف سے چھوڑ دیا گیا‘‘ ہے۔

شریک یي کړئ!