حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 17 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکی سینیٹرز نے ہزاروں افغان تارکین وطن کو شہریت دینے کے بل کی حمایت کی۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے اس بل کی حمایت کی جس کے تحت ملک میں عارضی طور پر مقیم ہزاروں افغان تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی۔


روئٹرز (Reuters)نے بدھ،10 اگست کو اطلاع دی ہے کہ اس دو طرفہ بل کے مطابق  خصوصی تارکین وطن ویزا (Special Immigrant Visas) کے حاملین کو رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ان افراد کو بھی رہائش فراہم کرنے کا پروگرام بھی شامل ہے جو امریکی کمانڈوز اور فضائیہ کے اہلکاروں کے شانہ بشانہ لڑتے رہے  اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیموں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

اس بل کے حامی ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے ارل بلومیناور اور ریپبلکن پیٹر میجر نے کہا: جن لوگوں نے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کے لیے خوشی خوشی اپنی جان کی بازی لگائی ہے ، ہمیں  ان  کے لیے ایک محفوظ اور قانونی پناہ گاہ فراہم کرنے کے اپنے عہد کو پورا کرنا چاہیے ۔ البتہ یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بل کو بعض امیگریشن مخالف ریپبلکنز کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد، ہزاروں افراد ملک سے  فرار کر چکے ہیں،جن  میں سے ایک بڑی تعداد اب بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اپنی پناہ کی درخواستیں منظور  کیے جانے کا انتظار کر رہی ہے۔

شریک یي کړئ!