حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 24 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

امریکی ایوان کے اراکین: ہر حال میں طالبان کو تسلیم کرنے سے گریز کیا جاۓ

امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین لنڈسی گراہم اور مائیکل والٹز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر طالبان کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے سے گریز کیا جاۓ۔


انہوں نے کہا ہے کہ طالبان اپنے رویے کی وجہ سے رسمی طور پر شناخت کے مستحق نہیں ہیں۔

ان دونوں امریکی عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طالبان کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم نہیں کی جانی چاہہیں اور تنظیم میں افغانستان کی نشست پر اس گروپ کو بیٹھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

گراہم اور والٹز کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں طالبان کی رکنیت اس تنظیم کی قانونی حیثیت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

ان دو امریکی قانون سازوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ طالبان نے افغانستانی خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور خبر رساں اداروں اور اظہار رائے کی آزادی کو صلب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ طالبان غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں بشمول القاعدہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں