حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 6 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ اور برطانیہ داعش کو مضبوط کرنے میں مدد کر رہے ہیں، کابلوف

آریانانیوز: افغانستان کے امور کے لیے روسی صدر کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے داعش کے بڑھتے اثر و رسوخ کے بارے میں کہا کہ امریکہ، برطانیہ کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کی افغان شاخ کے ٹھکانوں کو مضبوط کرنے میں مدد کر رہا ہے جب کہ طالبان رہنماوں کو ڈرون استعمال کرنے کی دھمکیاں دے کر روس اور چین سے دور رہنے کے لیے بلیک میل کر رہا ہے۔


ضمیر کابلوف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ امریکی اپنے برطانوی ساتھیوں کے ساتھ مل کر داعش کے افغان دھڑے کی پوزیشنوں اور تباہ کن صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ گروہ افغانستان کے پڑوسی وسطی ایشیائی ملکوں پر دباؤ ڈالنے کا ایک ذریعہ بن سکے اور ان ملکوں کو روس سے الگ رکھا جاسکے۔

کابلوف نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کی دھمکی دے کر طالبان حکام کو روس اور چین سے دور رہنے پر مائل اور کھلم کھلا بلیک میل کر رہا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں