حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 11 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ افغانستان کے معاملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے: چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔


چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اپنی روزانہ کی جانے والی نیوز کانفرنس میں بتایا: اگرچہ امریکی افواج نے افغانستان سے انخلا کرلیا ہے، لیکن واشنگٹن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانستانی قوم کا استحکام برقرار رکھنے میں، بدامنی کو روکنے میں، اور افغانستان میں امن اور تعمیر نو کو حاصل کرنے میں امداد فراہم کرے۔

وانگ وین بین نے مزید کہا: جیسے ہی افغانستانی فوج اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے، اس ملک میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا: افغانستان ایک نازک موڑ پر ہے اور امریکہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن و استحکام کی بحالی کے لئے امداد فراہم کرے، چاہے ان کی افواج افغانستان میں غیرموجود ہی کیوں نہ ہوں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: اس وقت میں افغانستان جنگ اور امن کے درمیان، اور افراتفری اور نظم و ضبط کے درمیان ایک انتہائی اہم موڑ پر ہے اور اس ملک کو بڑا چیلنج درپیش ہے۔ افغانستان میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے امریکہ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واشنگٹن کو یہ الزام دوسروں پرڈالنے کے بجائے اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ اپنی افواج کے انخلا کو ہنگامہ آرائی اور خانہ جنگی کا سبب نہ بننے دے۔

انہوں نے کہا: چین کا ہمیشہ سے یقین ہے کہ سیاسی مذاکرات ہی افغانستانی مسئلے کو حل کرنے کا واحد صحیح راستہ ہے۔ ہم فریقین سے امن مذاکرات میں شرکت کا، اپنے ملک اور عوام کے مفادات کو ترجیح دینے کا، افغانستان کے اندر ہونے والے مذاکرات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کا، اور امن کی واپسی کے لئے گامزن رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں