حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 15 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

القاعدہ طالبان کی پناہ میں ہیں؛ افغانستان سے امریکی انخلا نے انتہا پسند عناصر کو تقویت دی

سی آئی اے کے سابق سربراہ یہ بتاتے ہوئے کہ طالبان القاعدہ دہشت گرد گروہ کو پناہ دے رہے ہیں، مزید کہا: افغانستان سے نیٹو کے انخلا نے شدت پسند گروہوں کو تقویت دی ہے۔


سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے سی بی ایس ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا: طالبان، جنہوں نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے، القاعدہ دہشت گرد گروہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو پناہ دے رہے ہیں۔

سی آئی اے کے سابق سربراہ نے کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ طالبان اب الظواہری اور القاعدہ کو پناہ دے رہے ہیں۔

موریل نے مزید کہا: میرے خیال میں افغانستان کی جنگ میں طالبان کی فتح، اور پھر ہمارے انخلا کے طریقے نے دنیا بھر کے شدت پسند گروہوں کو تقویت دی ہے۔

مائیکل موریل نے مزید کہا: طالبان کہتے ہیں کہ ہم نے نہ صرف امریکہ کو، بلکہ نیٹو کو بھی شکست دی ہے۔ ہم نے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کو شکست دی ہے۔ اس فتح پر جشن منایا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ خبر رساں اداروں نے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے اراکین ممالک کی تشخیص کے مطابق، الظواہری زندہ ہیں، لیکن وہ بیمار ہیں اور افغانستان میں رہتے ہیں۔

شریک یي کړئ!