حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 2 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ: طالبان نے ایک بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور سابقہ افغانستانی حکام کو قتل کر دیا ہے

آریانانیوز: گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی نگرانی کے لیے ایک نئے شعبے کے قیام کی منظوری دیں۔


رائٹرز کی طرف سے شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے اسی تنطیم کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: طالبان اور ان کے اتحادیوں نے ایک بڑی تعداد میں سابقہ افغانستانی حکام، سیکورٹی فورسز کے اراکین اور وہ لوگ کہ جو امریکی افواج کے افغانستان سے نکلنے کے وقت غیر ملکی افواج کے ساتھ کام کر رہے تھے، کو قتل کر دیا ہے۔

آنٹونیو گوٹیرس نے اس تصویری رپورٹ میں اگست کے مہینے میں طالبان کے قبضے کے خلاف جنگ کے اختتام کے باوجود، افغانستان میں ۳۹ ملین افراد کے حالات زندگی کے بد تر ہونے کی تصویر کشی کی ہے۔

گوٹیرس نے کہا ہے کہ ایک پیچیدہ سماجی اور اقتصادی نظام اختتام کے دھانے پر ہے۔

گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ مشن کے ڈھانچے کی تجدید، بشمول انسانی حقوق کی نگرانی کے لیے ایک نئے شعبے کے قیام کی منظوری دیں۔

 

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں