حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 23 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ: طالبان میں داعش کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے

اقوام متحدہ کے نمائندوں نے افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے پھیلاؤ کے مقابلے میں طالبان کی ناکامی پر بات چیت کی ہے۔


افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ ڈیبورا لیون نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا ہے کہ: افغانستان میں طالبان کے اراکین اس ملک میں داعش کے پھیلاؤ کے خلاف کامیابی سے مزاحمت نہیں کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اراکین دہشت گرد گروہ داعش کے پھیلاؤ کے مقابلے میں طالبان کی ناکامی پر اب بات کر رہے ہیں، جبکہ مغربی کابل میں حالیہ دو بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔

یاد رہے کہ ماہ اکتوبر کے وسط میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اشارہ کیا تھا کہ: شمالی افغانستان میں داعش کے تقریباً ۲۰۰۰ دہشت گرد موجود ہیں اور ان کے رہنما وسطی ایشیا کے ممالک اور روس کے علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!