حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 21 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ: افغانستان میں داعش کے ۴۰ ہزار جنگجو موجود ہیں

آریانانیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔


اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کے جنگجوؤں کی تعداد اب ۴۰ ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے کہ جن میں سے ۲ ہزار جنگجو غیر ملکی ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک تحقیقی دستاویز جاری کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے: اس ملک کی پچھلی حکومت کے خاتمے کے دوران زیادہ تر داعش کے جنگجو جیلوں سے رہا ہوگئے ہیں اور افغانستان میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

اس کمیٹی نے اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں، القاعدہ کے سابقہ رہنما اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے کے افغانستان کے دورے اور طالبان رہنماؤں سے ان کی ملاقات کے بارے میں خبر دی تھی۔

برطانوی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہ نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن جائے گا۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں