حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 13 دسامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغان پناہ گزینوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، اقوام متحدہ

آریانانیوز: اقوام متحدہ کی تنظیم یو این ویمن کے مطابق، افغان بے گھر ہونے والوں میں خواتین کی اکثریت ہے۔


اس ادارے کے مطابق بے گھر خواتین کو پناہ گاہوں میں خطرات کا سامنا ہے۔

یو این ویمن نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ افغانستان میں عنقریب 60 لاکھ افراد قحط کا شکار ہونے والے ہیں۔

یو این ویمن تنظیم کے مطابق، ان بحرانوں میں افغان خواتین اور لڑکیاں سب سے زیادہ محروم ہیں اور انہیں خدمات تک بہت کم رسائی حاصل ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین، اشیائے خورد و نوش خریدنے کیلئے اپنے اثاثے بیچنے پر مجبور ہیں حتیٰ کہ بعض اوقات، لوگ اپنی بیٹیوں کو شادی کیلئے بیچنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں۔

شریک یي کړئ!