حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 4 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغان والدین کو کھانے کا بندوبست کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

آریانانیوز: عالمی خوراک پروگرام ﴿ورلڈ فوڈ پروگرام / ڈبلیو ایف پی) نے اعلان کیا ہے افغانستان میں معاشی مسائل نے اس ملک میں والدین کو اپنے بچوں کے لیے کھانے کا بندوبست کرنے کے حوالے سے مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔


ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خشک سالی، موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی مسائل کی وجہ سے والدین کو اپنے بچوں کے لیے خوراک کا انتظام کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

مذکورہ تنظیم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 افراد مناسب خوراک حاصل نہیں کرپاتے ہیں۔

شریک یي کړئ!