حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 7 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغان سفارتخانوں کا اقوام متحدہ سے پاکستان میں قید تارکین وطن پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفارتخانوں اور مستقل مندوب نے ایک بیان میں پاکستان میں افغان بچوں کی قید پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق، بیان میں سیاسی پناہ کو انسانی حق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ 1951ء کے اقوام متحدہ کے پناہ گزین کنونشن کی بنیاد پر، اس کنونشن کے رکن ممالک غیر قانونی طور پر کسی دوسرے ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو سزا نہیں دے سکتے۔

اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفارتخانوں اور مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی ہدایات کے مطابق، والدین کی قانونی امیگریشن کے باوجود بچوں کو حراست میں نہیں لیا جانا چاہیئے، کیونکہ ایسی حراستیں بچوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بین الاقوامی خدشات کے باوجود خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افغان تارکین وطن کو قید کر رکھا ہے۔

شریک یي کړئ!