حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 16 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کے ہمسایہ ممالک طالبان کے ساتھ تعامل کے خواہشمند ہیں، طالبان

طالبان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سمرقند اجلاس میں ہمسایہ ممالک نے افغان حکمران جماعت کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


طالبان کے نائب ترجمان ضیاء احمد توکل نے کہا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں سے اکثر نے افغان حکمران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ سمرقند کانفرنس بہت مفید رہی، تاہم جس میں دو طرفہ تعاون، سیاسی صورتحال اور آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے نزدیک ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے پر زور دیا ہے۔

شریک یي کړئ!