حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 9 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کے موضوع پر جی ۲۰ کا غیر معمولی اجلاس

اٹلی کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں افغانستان کے موضوع پر ۱۲ اکتوبر کو ہونے والے جی ۲۰ کے غیر معمولی اجلاس کا اعلان کیا ہے۔


اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے موضوع پر جی ۲۰ کا غیر معمولی اجلاس ۱۲ اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔

روئٹرز کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کا مسئلہ زیر بحث رہے گا۔

اٹلی، جو اس وقت جی ۲۰ کی صدارت کر رہا ہے، اس سے قبل روم میں اجلاس کا اعلان کر چکا ہے۔

طالبان نے ۱۵ اگست کو افغانستانی دارالحکومت کابل میں نئی حکومت بنانے کا وعدہ کیا تھا اور حال ہی میں نگران حکومت کی کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی سربراہی میں غیر ملکی قبضے نے افغانستان کے لوگوں کو عدم تحفظ، غربت، اور تشدد کے سوا کچھ نہیں دیا۔

شریک یي کړئ!