حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 12 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کی جانب سے بگرام اڈے کی حفاظتی انتظامات میں اضافہ

امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستانی فوج نے کابل کے شمال میں واقع سب سے بڑے فوجی اڈے، بگرام کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔


افغانستانی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یہ اڈہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے اس بارے میں کہا: بگرام اڈہ جنگی انظامیہ کے دفتر، اور ایئر فورس کی یونٹوں کی نقل و حرکت کا سب سے مضبوط اڈہ ہے۔

ایک فوجی افسر کا کہنا تھا: ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے وطن اور اپنے وقار کا دفاع کریں گے۔

پچھلے ہفتے ہی امریکی افواج ۲۰ سال کی مدت کے بعد اڈے سے نکل گئی تھیں۔

بگرام کے ایک رہائشی کا کہنا تھا: امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کو اس علاقے میں تشدد کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس جنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔

ایک اور عہدیدار نے کہا: میری نظر میں ہم چاہتے ہیں کہ سینئر عہدیدار مل بیٹھیں، امن کا قیام ہو اور افغانستان میں سکون ہو۔

گذشتہ روز افغانستانی سیکیورٹی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی افواج نے افغانستانی حکومت سے ہم آہنگی کے بغیر ہی جلدی میں بگرام اڈے کو خالی کر دیا۔

صدر اشرف غنی نے بگرام اڈے سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد اڈے کا دورہ کیا، اور اس اڈے کے انچارج افغانستانی افسران کے اظہارات سننے کے بعد کہا کہ ضروری ہے کہ متعدد وزارتوں کی ایک بڑی ٹیم تفتیش و تحقیق کرے تا کہ ضروری سہولیات اور سامان بگرام اڈے میں منتقل اور فراہم کئے جاسکیں۔

افغانستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستانی افواج کے نئے کمانڈر کو امریکی افواج کے بگرام اڈے سے انخلا کی پہلے سے کوئی معلومات حاصل نہیں تھیں۔

شریک یي کړئ!