حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 31 می , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار امریکہ اور مغرب ہیں: مشیر روسی قومی سلامتی

آریانانیوز: روسی قومی سلامتی کے مشیر، نکولائی پیٹروشیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار امریکہ اور مغرب ہیں، اور کہ انہیں حالات کو مزید خراب کرنے کی فکر کے بجائے، افغانستان کی تعمیر نو شروع کرنی چاہیے۔


تاجکستان میں حال ہی میں منعقد ہونے والے سیکورٹی اجلاس میں روس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ مغرب اور امریکہ، افغانستان سے بے شرمی سے فرار کے باوجود، ملک کے حالات کو مزید خراب کرنے کے درپے ہیں۔

امریکہ اور مغرب کو ملک میں نقصان کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ مغرب نے افغانستانی سرزمین پر جو کچھ بھی کیا ہے، اس کے بعد اسے یہ حق نہیں ملتا کہ وہ وہاں پر اپنے جغرافیائی سیاسی کھیل جاری رکھیں۔ اسی دوران، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو، جنہوں نے افغانستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اس ملک کی تعمیر نو کی خاطر بڑے اقدام بھی کرنے چاہئیں۔

پیٹروشیف نے یہ بھی کہا کہ مغرب نے افغانستان کے اثاثوں کو اقوام متحدہ کے زیر کنٹرول انسانی ضروریات کے لیے بھیجنے کے بجائے، غیر قانونی طور پر منجمد کر دیے ہیں۔

شریک یي کړئ!