حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 19 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے، ہندوستان

آریانانیوز: اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب مدھو سوڈان نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔


اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب مدھو سوڈان نے اقوام متحدہ کے ماتحت منعقدہ ایک غیر رسمی میٹنگ میں کہا کہ افغان باشندوں کے ساتھ عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں کی موجودہ امداد اور تعاون کافی نہیں ہے۔

مدھو سوڈان نے افغانستان سے متعلق اقوام عالم اور عالمی برادری کی عدم توجہی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی روک تھام میں تعاون کی توسیع اور ترقی پر زور دیا۔

سوڈان نے مزید کہا کہ طالبان کو بھی چاہیے کہ وہ کسی بھی گروپ کو اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں