حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 25 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کو دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا گیا ہے

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ افغانستان ان پانچ ممالک میں سے ایک ہے کہ جہاں تارکین وطن کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور جن کا شمار دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔


اقوام متحدہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغانستان، شام، میانمار، جنوبی سوڈان اور وینزویلا ایسے ممالک ہیں کہ جن کی آبادی دنیا کے مہاجرین کا ایک بڑا حصہ تشکیل دیتی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے نشاندہی کی ہے کہ یہ پانچ ممالک بالخصوص افغانستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی دنیا کے سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔

اسی دوران حالیہ سیاسی پیش رفت اور ملک میں معاشی بحران میں اضافے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کا رخ کیا ہے۔

شریک یي کړئ!