حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 21 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان پر طالبان کے غلبے کے بعد ۱۵۳ خبر رساں ادارے بند ہونے پر مجبور

بین الاقوامی صحافیوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کے تسلط کے بعد ۱۵۳ افغانستانی خبر رساں ادارے بند ہوئے ہیں۔


بین الاقوامی صحافیوں کی تنظیم نے افغانستان میں ذرائع ابلاغ کے ملازمین کے خلاف تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان کے تسلط کے بعد ۱۵۳ افغانستانی خبر رساں ادارے بند ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی صحافیوں کی تنظیم نے مزید کہا کہ طالبان کے تسلط کے بعد اور اس عرصے کے دوران ۷ ہزار ذرائع ابلاغ کے ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خواتین صحافی بھی اس گروہ کے آنے سے کام کرنے سے محروم ہوگئے ہیں.

بین الاقوامی صحافیوں کی تنظیم نے مزید کہا کہ طالبان کی طرف سے افغانستانی زندانوں سے تقریبا ایک ہزار مجرموں کی رہائی نے صحافیوں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں۔ اس مسئلے کا سبب سابق حکومت میں ان لوگوں کی گرفتاری میں صحافیوں کا ملوث ہونا لگتا ہے۔

اس تنظیم نے افغانستان میں گرفتاریوں، سامان کا ضبط ہونا، اور بڑھتے ہوئے صحافیوں پر تشدد کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے.

بین الاقوامی صحافیوں کی تنظیم نے ہے کہا کہ افغانستان میں ۱۵۰ سے زائد ذرائع ابلاغ کے ملازمین نے اقوام متحدہ کو تحریری خط بھیج کر صحافیوں کو بچانے کے لئے اقدامات کی درخواست کی ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں