حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 20 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان نے خفیہ بھارتی فوجی امداد کی خبر کی تردید کی

افغانستانی حکومت نے بعض ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید کی ہے کہ بھارت افغانستان کو خفیہ طور پر فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔


پاکستانی ایکسپریس ٹربیون نے گذشتہ دنوں ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ جو طیارہ قندھار میں ہندوستانی قونصل خانے کے عہدیداروں کو دہلی لے جارہا تھا، وہ اپنی واپسی پر مخفیانہ طریقے سے بھارت سے فوجی امداد واپس افغانستان لایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی فضائیہ کے دو عدد سی۔17 ٹرانسپورٹ طیاروں نے عسکری ساز و سامان اور اسلحہ افغانستانی حکومت تک پہنچایا تھا۔

دہلی میں افغانستانی سفارتخانے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اطلاعات بالکل درست نہیں ہیں۔

افغانستان اور بھارت نے سن ۲۰۱۱ میں “اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے” پر دستخط کیے تھے، لیکن اسلام آباد کی بھارتی امداد پر حساسیت کی وجہ سے دہلی نے سن ۲۰۱۶ میں روسی ساختہ ۴ جنگی طیارے بھیجنے سے، اور اس کے علاوہ بھی اکثر فوجی سازوسامان اور امداد بھیجنے سے اجتناب کیا ہے۔

شریک یي کړئ!