حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 23 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں 28 ملین افراد انسانی امداد کے منتظر، اوچا

آریانانیوز: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسان دوستانہ امداد "اوچا" کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 28 ملین ضرورت مند افراد میں سے 23 ملین افراد امداد کیلئے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔


اوچا نے مزید کہا کہ ہم افغانستان میں ان ضرورت مند لوگوں کی مدد صرف اس صورت میں کر سکتے ہیں جب ہمارے پاس کافی فنڈز ہوں۔

متعلقہ دفتر نے ان لوگوں کی مدد کیلئے 4.6 بلین ڈالر کی درخواست کی ہے۔ اوچا نے مدد فراہم کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کی درخواست کا جواب دیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں