حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 22 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں 13 ملین بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے: یونیسیف

اقوام متحدہ  اطفال فنڈ (یونیسیف) کا کہنا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد بھی 13 ملین افغان بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔


یونیسیف نے ایک  ٹوئیٹ کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یہ ادارہ  افغانستان میں تمام بچوں کی مدد کے لیے کوشاں رہے گا۔

اقوام متحدہ نے حال ہی میں یہ رپورٹ کی تھی کہ افغانستان میں تقریباً ساڑھے تین ملین بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

شریک یي کړئ!