حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 28 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں ۲۶ فیصد اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے واقع ہو رہی ہیں

یورپی یونین کا کابل بلدیہ کے ساتھ ماحول کے تحفظ اور فضائی آلودگی کے انسداد کے لیے پہلا مشترکہ اجلاس کابل میں منعقد ہوا ہے۔


یہ اجلاس اس وقت منعقد کیا جارہا ہے جب ملک کے محکمہ ماحولیات کا کوئی سربراہ نہیں ہے۔

کابل کی ماحولیاتی صحت کے ڈائریکٹر حسن غلامی کا کہنا ہے کہ ہر ۰۰۰؍۱۰۰ افراد میں سے ۴۰۶ فضائی آلودگی کی وجہ سے وفات پاتے ہیں۔

غلامی نے مزید کہا ہے کہ ملک میں ۲۶ فیصد اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں، جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب کابل بلدیہ کے اہلکاروں نے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

شریک یي کړئ!