حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 9 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں وسیع قحط کا امکان؛ اقوام متحدہ نے خبردار کیا

اقوام متحدہ نے افغانستان میں موسم سرما میں وسیع قحط کے امکان سے خبردار کیا ہے۔


اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے افغانستان میں موسم سرما کے موقع پر بڑے پیمانے کے قحط سے خبردار کیا ہے۔

اس ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نٹالیہ کانم نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو افغانستان کی “خوفناک” صورتحال کے بارے میں بتایا: افغانستان کی کم از کم ایک تہائی آبادی کو بھوک کا خطرہ ہے، اور سخت سردیوں کی وجہ سے خدمات کی فراہمی اور کورونا کی وبا سے نمٹنے کو متاثر کرسکتی ہے اور مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

کانم نے خبردار کیا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے، افغانستانی خواتین اور لڑکیاں، اور خاص طور پر حاملہ خواتین قحط سے بدترین طور پر متاثر ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ افغانستان میں برسوں کی جنگ کی وجہ سے بہت ساری افغانستانی خواتین گھر کی کمانے والی بن گئی ہیں، اور اب طالبان کی واپسی پر وہ اپنے خاندانوں کی کفالت نہیں کر سکتیں ہیں۔

انہوں نے اس بحران سے بچنے کے اقدامات کے بارے میں تو خبر دی، لیکن یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں کے لئے ہوائی اڈے کے بند ہونے، اور غیر ملکی ماہرین کا ملک چھوڑ جانے کی وجہ سے اس صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے۔

افغانستان کے صحت کے نظام کی ممکنہ نابودی کے بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نٹالیا کانم نے کہا: صورتحال مکمل تباہی میں تبدیل ہوجائے گی۔

شریک یي کړئ!