حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 21 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں لڑکیوں کو سائنسی اور علمی میدانوں میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، او آئی سی

آریانانیوز: او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے علمی میدانوں میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تمام خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی بحالی کیلئے مزید کوشش کریں۔


ابراہیم طحہ نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے شائع ہونے والے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بارے میں اس تنظیم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس جو دسمبر 2018ء میں برکینا فاسو کے شہر اوگاڈوگو میں منعقد ہوئی تھی، جس میں خواتین اور لڑکیوں کیلئے ریاضی (STEM) کی تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے فروغ کیلئے ایک قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس قرارداد میں او آئی سی کے رکن ممالک سے کہا گیا تھا کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کیلئے STEM پروگرام فراہم کرنے کیلئے قانونی اور انتظامی اقدامات کریں، جس کا مقصد خواتین کی تعلیم اور لیبر مارکیٹ کی طلب کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت سے اوپر کے سکولوں اور حال ہی میں یونیورسٹیوں میں طالبات کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شریک یي کړئ!