حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 4 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں، طالبان

طالبان کی وزارت دفاع نے افغانستان کی سرحدوں میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی سے متعلق، بین الاقوامی سلامتی معاہدے کے رکن ممالک کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی سلامتی معاہدے کے ممالک کے ساتھ افغانستان کی مشترکہ سرحدوں میں دہشت گرد گروپوں کے اثر و رسوخ میں توسیع کے بارے میں اجتماعی سلامتی کے معاہدے کے ارکان کی طرف سے اظہار تشویش کے بعد، طالبان کی وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرحدیں مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہیں اور سرحدی فورسز اور طالبان کے سرحدی محافظ دن رات اپنی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سلامتی معاہدے کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایمانگولی تسماگمباتوف نے سیکرٹریٹ اور اس معاہدے کے مشترکہ ہیڈکوارٹر کے حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا تھا کہ افغانستان کی سرحدوں سے دہشت گرد گروہوں کے اثر و رسوخ کے پھیلنے کا شدت سے خطرہ ہے۔

شریک یي کړئ!