حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 6 دسامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں داعش کی موجودگی وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے

اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے ڈمٹری پولیانسکی نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی ہمسایہ ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔


پولیانسکی نے کہا ہے: افغانستان میں داعش کی موجودگی ملک میں عدم استحکام کی ایک وجہ ہے۔ اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے نظریاتی سرگرمیوں، پروپیگنڈے اور نئی بھرتیوں میں اضافہ، ایک اور خطرے کو وجود میں لاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے: ہم افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی موجودگی کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔

ان کے مطابق، خود کش اور دیگر حملوں کی تعداد میں اضافے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس گروہ کے پاس بہت زیادہ انسانی وسائل موجود ہیں۔

شریک یي کړئ!