حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 9 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں خواتین کے حقوق کا انتہائی بحران دکھائی دیتا ہے۔ نگران حقوق انسانی (HRW)

نگران حقوق انسانی (ہیومن رائٹس واچ) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں افغانستان وہ ملک ہے جہاں خواتین کے حقوق کا سنگین ترین بحران پایا جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  طالبان نے افغان خواتین سے تعلیم، کام کاج ، کھیل کود، احتجاج، حفظان صحت کی رعایت ، تشدد سے پاک زندگی ، سیاسی امور میں شرکت اور موسیقی کے استعمال کا حق چھین لیا ہے۔


ہیومن رائٹس واچ میں خواتین کے حقوق کی  ڈائریکٹر ہیڈر بارنے عالمی برادری کے ارکان سے کہا ہے  کہ وہ اس معاملے پر صرف افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے طالبان رہنماؤں کے سفر پر پابندی جیسے عملی اقدامات پر عمل درآمد کریں۔

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے پوری دنیا کی جانب سے ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی پاسداری کرے۔

شریک یي کړئ!