حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان خراب انسانی صورتحال والے ممالک کی فہرست میں سرفہرست آ گیا ہے

بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد، افغانستان کو انسانی صورتحال کے لحاظ سے دنیا کا بدترین ملک قرار دے دیا ہے۔


ایتھوپیا جو کہ خانہ جنگی کا شکار ہے، اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یمن کو، جو کہ شدید خانہ جنگی کے ساتویں سال میں داخل ہو گیا ہے، تیسرے نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔

اس فہرست میں بالترتیب نائجیریا، جنوبی سوڈان، کانگو، میانمار، صومالیہ، شام اور سوڈان شامل ہیں۔

آئی آر سی کی فہرست کے مطابق آیندہ سال ان ممالک میں انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

شریک یي کړئ!