حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 13 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان بدستور دنیا کا سب سے بڑا منشیات پیدا کرنے والا ملک ہے

روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ افغانستان اب بھی دنیا کا سب سے بڑا افیون پیدا کرنے والا ملک ہے۔


روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ افغانستان بدستور دنیا کا سب سے بڑا افیون پیدا کرنے والا ملک ہے اور عالمی منڈی کو 90 فیصد مقدار مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے: منشیات کی غیر قانونی درآمد سے ہونے والی آمدنی اور منشیات کی پیداوار اور تقسیم میں ملوث منظم جرائم پیشہ گروہوں سے ٹیکس کی وصولی، اب بھی دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے رقم کی فراہمی کے اہم ذرائع ہیں۔ افغانستان بدستور دنیا کا سب سے بڑا افیون پیدا کرنے والا ملک ہے اور عالمی منڈی کو 90 فیصد تک مقدار مہیا کرتا ہے۔

 

شریک یي کړئ!