حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 17 دسامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان انسانی بحران کے تعلق سے تیسرے نمبر پر آ گیا

آریانانیوز: انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے انسانی بحران کے شکار 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں صومالیہ اور ایتھوپیا سمیت افغانستان سرفہرست ہے۔


متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی بحران کے شکار پہلے 10 ممالک کو ممکنہ طور پر اگلے سال (2023ء) میں بدترین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، 2022ء کی مانیٹرنگ لسٹ میں انسانی بحران کے شکار ممالک میں افغانستان پہلے نمبر پر تھا تاہم 2023ء کی مانیٹرنگ لسٹ میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے کہا ہے کہ افغانستان کی پہلے نمبر سے تیسرے نمبر پر آنے کی وجہ، افغانستان کے حالات میں بہتری نہیں بلکہ مشرقی افریقہ کی صورتحال سنگین ہونے کی وجہ سے ہے۔

شریک یي کړئ!