حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 24 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی خواتین مظاہرین کے جیل سے ٹیلی ویژن پر اعترافی بیانات

آریانانیوز: طالبان نے متعدد افغاستانی خواتین مظاہرین کے جیل سے ٹیلی ویژن پر اعترافی بیانات جاری کیے ہیں جبکہ انھوں نے اس سے پہلے انکی گرفتاری سے انکار کیا تھا۔


طالبان کے زیر حراست متعدد افغانستانی خواتین مظاہرین نے ٹیلی ویژن پر اپنے اعترافی بیانات میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم متعدد خواتین کے کہنے پر وہ سڑکوں پر نکل کے احتجاج کرتی تھیں۔

ٹیلی ویژن پر یہ اعترافی بیانات اب نشر کیے جا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل طالبان نے خواتین مظاہرین کی گرفتاری سے انکار کیا تھا۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان خواتین نے کن حالات میں کیمرے کے سامنے کھڑے ہو کر بات کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر سمیرا حمیدی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ طالبان، خواتین قیدیوں کے جبری اعترافی بیانات کو انہیں بدنام کرنے کے لیے ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں