حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 16 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی حکومت کی عدم موجودگی میں امریکہ اور طالبان کے درمیان کیا جانے والا معاہدہ افغانستانی حکومت کے زوال کا باعث

سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کا کہنا تھا: افغانستانی حکومت کی عدم موجودگی میں امریکہ اور طالبان کے درمیان کیا جانے والا معاہدہ افغانستانی حکومت کے زوال کا سبب بنا۔


سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ، ترکی الفیصل نے افغانستان سے نیٹو افواج کے جلد بازی میں انخلا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغانستانی حکومت کی عدم موجودگی میں دوحہ معاہدہ افغانستانی حکومت کے زوال کا سبب بنا۔

الفیصل نے اسکائی نیوز کو بتایا: ڈونلڈ ٹرمپ کے طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان حکومت کا زوال ناگزیر ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا: جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستانی حکومت کی غیر موجودگی میں طالبان کے ساتھ معاہدہ کیا، اس عمل سے افغانستانی حکومت کی قانونی حیثیت کو مسترد کر دیا گیا، اور بائیڈن نے بھی طالبان کے ساتھ ٹرمپ کا کیا گیا معاہدہ قبول کیا۔

سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کی جلد بازی میں کئے جانے والے انخلا پر بھی تنقید کی۔

۱۸ ماہ جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد، ٹرمپ کی صدارت میں امریکی حکومت نے گزشتہ افغانستانی حکومت کی غیر موجودگی میں ہی طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یاد رہے کہ تقریبا ۲ ماہ قبل، افغانستانی حکومت زوال پذیر ہوئی اور طالبان افغانستان پر مسلط ہوگئے تھے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں