حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 20 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی افواج کے ہتھیار ڈالنے والے کمانڈوز پر طالبان کی فائرنگ؛ امریکی ردعمل

افغانستانی اسپیشل فورسز کے کمانڈوز پر طالبان کی فائرنگ کے عمل کو امریکی حکومت نے ایک گھناؤنا اقدام قرار دیا ہے۔


محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ طالبان کے اس عمل کی مذمت کرتا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا: واشنگٹن کی نظر میں طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی ویڈیو کی صداقت پر شبہ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے ضلع فاریاب کے علاقے دولت آباد میں آرمی کمانڈوز کی ہلاکت کی فوٹیج شائع کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آرمی کے متعدد غیر مسلح خصوصی دستوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالے، لیکن طالبان نے جنگ کے قواعد نظر انداز کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

شریک یي کړئ!