حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 17 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

اشرف غنی کی چوری کے معتبر ثبوت ہیں: جنرل شریفی

سابق صدارتی محافظ، جنرل عطا شریفی نے کہا ہے کہ ان کے پاس اشرف غنی کی پیسوں کے بستوں کے ساتھ فرار کی تصاویر ہیں جو سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ کی گئیں تھیں۔


جنرل شریفی نے، جو اب طالبان کو مطلوب ہیں، کہا ہے کہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی صورت میں وہ اشرف غنی کی چوری کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس غنی کی چوری کو ثابت کرنے کے لیے کیمرے کی مدد سے ریکارڈ شدہ ثبوت موجود ہیں، اور اگر وہ نجات پاسکے تو وہ شواہد منظر عام پر لائیں گے۔

مفرور صدر اشرف غنی نے کابل سے فرار ہونے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے خونریزی روکنے کے لیے کابل کو ترک کیا۔ انہوں نے کابل سے فرار کے دوران بڑی رقم منتقل کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔

اشرف غنی نے طالبان کی آمد پر ہی ملک ترک کردیا تھا۔ فرار ہونے کے بعد، انہوں نے لوگوں سے معذرت کی کہ وہ کسی دوسرے طریقے سے امور کو اختتام تک نہیں پہنچا سکے۔

امریکہ کے خصوصی انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان، جان ساپکو نے کہا ہے کہ ان کا دفتر ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ کابل سے فرار ہوتے ہوئے اشرف غنی نے لاکھوں ڈالر منتقل کیے تھے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں