افغان رپورٹرز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو سالوں میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران تین صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 23زخمی ہوگئے۔ 176 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بعض کئی مہینے جیلوں میں رہے۔ 9 صحافی اب بھی جیل میں قید ہیں۔
اس عرصے میں صحافیوں کے خلاف 300 تشدد آمیز کاروائیاں کی گئیں۔
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں صحافیوں کے حقوق کی پامالی اور آزاد میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔