پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افغانستان میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے حوالے کرے اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرکوبی کیلئے ہرممکن اقدامات کرتے ہوئے افغانستان میں موجود اسکے ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کا قلع قمع کرے۔
یاد رہے اس سے پہلے طالبان کے نائب ترجمان نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں اضافے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔