پاکستانی افواج نے ڈیورنڈ لائن کے قریب منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔
پاکستانی خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ: پاکستانی سرحدی حکام کے مطابق، تقریباً چھ ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔
پاکستانی خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ: منشیات کی کھیپ کہ جس کا وزن ۱۳۲ کلو گرام ہے، افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان منتقل کی گئی تھی۔
خبر رساں اداروں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ طالبان کی عبوری حکومت نے ابھی تک پاکستانی میڈیا کی رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔