طالبان کے ہاتھوں کابل کے سقوط کے بعد پاکستان میں داخل ہوکر امریکہ جانے کے خواہشمند افغان شہریوں کو پاکستان سے بے دخل کرنے کا خطرہ ہے۔
امریکی نیوز چینل سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ بعض افغان باشندے امریکہ کے ساتھ تعاون کررہے تھے اور ان کو امریکہ میں رہائش دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، اس وقت پاکستان جبری ان کو افغانستان واپس بھیجنا چاہتا ہے جہاں سے انہوں نے طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد فرار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
امریکی ویزے کے منتظر بعض افغان شہریوں نے سی این این کو بتایا کہ اس سال گرمیوں میں ان کو پاکستانی پولیس نے ڈی پورٹ کرکے افغان سرحد پر چھوڑ دیا ہے۔