حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 2 جولای , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پابندیوں کے باوجود مذاکرات نہیں کریں گے، طالبان ترجمان

طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے تو ساری پابندیاں ختم کرے۔


انہوں نے طالبان پر عائد عالمی پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ دباؤ بڑھانے سے طالبان اور عالمی برادری کے درمیان فاصلے بڑھتے جائیں گے جوکہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

کریمی نے طالبان رہنماؤں پر سفری پابندی کو ظالمانہ اور غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس وقت مسائل حل کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے جب ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو، رفت و آمد اور تبادلہ خیال کے مواقع موجود ہوں۔

یاد رہے کہ افغانستان پر طالبان کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے باوجود کسی بھی ملک نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں