حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 14 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

ٹویٹر طالبان کو فعالیت کی اجازت دیتا ہے؛ میرا اکاؤنٹ کیوں بند ہے؟: ٹرمپ

سابق امریکی صدر نے ٹویٹر کو طالبان کی فعالیت کی اجازت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کے ان کا اکاؤنٹ کیوں بند ہے۔


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے ایک وفاقی جج سے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر سے انکا اکاؤنٹ واپس دلوائیں۔

انہوں نے ٹوئٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ طالبان کو کام کرنے کی اجازت تو دے رہے ہیں، لیکن انکا اکاؤنٹ بند کر رکھا ہے۔

ٹرمپ نے عدالت میں دلیل دی کہ ٹوئٹر نے طالبان کو افغانستان بھر میں اپنی فوجی فتوحات کے بارے میں باقاعدگی سے ٹویٹ کرنے کی اجازت دی رکھی ہے، لیکن ان کی صدارت کے دوران ہی اس سوشل نیٹ ورک نے ان کے ٹویٹس کو [گمراہ کن معلومات] کا لیبل لگا دیا تھا اور سنسر کردیا تھا۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے تشدد کو بھڑکانے کے خطرے کی بنا پر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیا تھا۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں